لیسکو اقبال ٹائون ڈویژن میں جعلی اکائونٹس کی مدد سی کروڑوں کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت

کمیٹی کی کرپشن میں ملوث افراد کی نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنی کی سفارش

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) لیسکو اقبال ٹائون ڈویژن میں جعلی اکائونٹس کی مدد سی کروڑوں روپی کی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت، کمپنی کی کمیٹی نی کرپشن میں ملوث افراد کی نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنی کی سفارش کردی، ایف آئی ای نی مقدمہ درج کرکی ایف آئی آر کو سیل کردیا۔ ذرائع کے مطا بق لیسکو اقبال ٹائون ڈویژن میں کروڑوں روپی کی کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی نی کرپشن میں ملوث تمام افراد کی نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں دینی کی سفارش کی ہے۔

ذرائع نی بتایا کہ تحقیقات کی دوران اقبال ٹائون ڈویژن میں ابتدائی طور پر 5 کروڑ روپی کا فراڈ سامنی آیا ہے، ایف آئی ای نی ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکی ایف آئی آر سیل کر دی، تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر مرتضی باجوہ نی تحقیقات باری پیش رفت سی لاعلمی کا اظہار کیا ہی جبکہ مرتضی باجوہ نی تحقیقات کی لئی اقبال ٹائون ڈویژن سی ریکارڈ حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہی کہ کرپشن سکینڈل کی لیسکو کی جانب سی تشکیل ہونی والی کمیٹی نی بھی تحقیقات کی ہیں، پنشن کی مد میں اقبال ٹائون ڈویژن میں 5 کروڑ روپی کی کرپشن کی گئی، جعلی اور فوت ہونی والی ملازمین کی بینک اکائونٹس میں تنخواہیں منتقل ہوتی رہیں، اقبال ٹائون ڈویژن میں نفیسہ، زریں، محمد مبشر اور شرافت نی فراڈ کیا تھا۔