فیصل آباد پولیس کا کریک ڈائون،منشیات فروش گرفتار،09 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:47

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) تھانہ رضا آباد،تھانہ مدینہ ٹائون ،تھانہ ساہیانوالہ ،تھانہ صدر جڑانوالہ اور تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان نیاز،شہباز،سلامت ،محمد یعقوب،ظفر،افضال،فرمان علی کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ تھانہ رضا آباد پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم نیاز علی کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1060گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر773/16جرم 9C/CNSAتھانہ رضا آباد میں درج رجسٹر کرلیا،تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزمان سلامت اورشہباز کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سی2430گرام چرس برآمد کرلی اور ان کے خلاف مقدمات نمبر1186,1194/16جرم 9C/CNSAتھانہ مدینہ ٹائون میں درج رجسٹر کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم محمد یعقوب کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1045گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر395/16جرم 9C/CNSAتھانہ ساہیانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزمان ظفر اور افضال کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سی2890گرام چرس برآمد کرلی اور ان کے خلاف مقدمات نمبر829,832/16جرم 9C/CNSAتھانہ صدر جڑانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم فرمان علی کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی2010گرام چرس برآمد کرلی اور اسکے خلاف مقدمہ نمبر1079/16جرم 9C/CNSAتھانہ کھرڑیانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :