سپورٹس کسی بھی معاشرے ، قوم اور ملک کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں ۔فیسکو ڈائریکٹر جنرل

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:47

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)سپورٹس کسی بھی معاشرے ، قوم اور ملک کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں ۔اگر کسی ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہوتے ہیںیہ باتیں فیسکوڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن فیسکو احسان محمد صدیقی نے 9ویںآل فیسکو ایمپلائز ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو کے مختلف یونٹس کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے ملازمین میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جو نہ صرف فیسکو بلکہ صحت مند معاشرے کی تعمیر کیلئے اشد ضروری ہے ۔انھوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میںآرگنائزنگ کمیٹی کے چئیرمین ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(لیگل) محمد علی ، سنئیر وائس چئیرمین ڈائریکٹر ایچ آر اطہر ایوب،وائس چئیرمین ایس ڈی او سجاد محمود،ایس او عابد رشید ، سپورٹس آفیسر ارشد محمود، عاطف مان، منیر احمد صمیم ، کاشف محموداور فیسکو فوٹوگرافر محمد وسیم کی کاوشوں کوبھی سراہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (لیگل) محمد علی نے کہا کہ فیسکو میں سپورٹس کے فروغ کیلئے تمام ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے تاکہ کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا سکیں اور فیسکو کا نام ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روشن کر سکیں۔اس موقع پرایچ آر الیون اور پی آر الیون کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیا جس میں ایچ آر الیون نے کامیابی حاصل کی۔