دکی ‘سیکورٹی فورسز کی جرا ئم پیشہ افراد کیخلا ف کا رروائی ‘فا ئرنگ کے تبا دلے میں پو لیس اہلکا ر زخمی

کا رروائی میں ایک اشتہا ری ملزم گرفتار ‘اسلحہ بر آ مد

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:19

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) بلو چستان کے علا قے دکی میں سیکورٹی فورسز کی جا نب سے جرا ئم پیشہ افراد کے خلا ف کا رروائی کے دوران فا ئرنگ کے تبا دلے میںایک پو لیس اہلکا ر زخمی ہو گیا تا ہم کا رروائی میں ایک اشتہا ری ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آ مد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز دکی میں فورسز کی جا نب سے جرا ئم پیشہ افراد کے خلا ف کا رروائی میں فا ئرنگ سے ایک پو لیس اہلکا ر اسد اللہ زخپیل شدید زخمی ہو گیا تا ہم فورسز نے کا رروائی کر تے ہو ئے ایک ملزم محمد اشرف کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ایک عدد کلا شنکوف ،ایک عدد رائفل،سینکڑوں رائونڈز،22عدد میگزین،ایک عدد دوربین،ایک عدد ٹوڈی گاڑی،ایک عدد ٹریکٹراور 2عدد موٹر سائیکلیں بھی بر آ مد کر لی گئی ہیں جبکہ 6مورچے مسمار کر دئیے گئے ہیں کا رروائی کے بعد میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہوئے ایس ایس پی زائد آفاق،ڈی ایس پی گلا ب خان ،ایس ایچ اوشیر احمد محمد شہی نے کہا کہ جن اشتہا ری ملزمان کے گھروں پر چھا پے ما رے گئے ہیں وہ پو لیس کو قتل ،دہشتگردی ،با رودی مواد رکھنے سمیت دیگر سنگین نو عیت کے مقد ما ت میں مطلوب تھے جبکہ 4ملزمان کو عدالتوں سے سزائے مو ت بھی ہو چکی ہے پو لیس کے مطا بق مذکورہ ملزمان نے سابق صو با ئی وزیر حیدر خان ناصر کی زرعی اراضی پر قبضہ کیا تھا جسے واگزار کرا لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :