ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کا تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوامی مسائل سنے

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:19

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) عوامی مسائل سننے کے لیے ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی عبدالرزاق ، ایس ایچ او سٹی انسپکٹر شبیر ، الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا نمائندگان اور عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس کلچر میں تبدیلی کے لیے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔

فرنٹ ڈیسک کا بنیاد مقصد یہی ہے کہ کوئی بھی شہری تھانوں میں اپنے کسی بھی کام کے سلسلہ میں آئے تو اس کو جلد حل کیا جائے ۔ عمومی طور تھانہ میں جو شکایات ہوتی ہے کہ عوام کو تھانوں میں اچھے طریقہ سے ڈیل نہیں کیا جاتا ۔ غیر ضروری طور پر تاخیر کی جاتی ہے تو ایسے تمام معاملات کو حل کرنے کے لیے فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ فرنٹ ڈیسک کے قیام سے تھانہ کلچر میں نمایاں تبدیلی واقع ہو گی ۔

تھانوں میں آنے والے شہریوں کو معلومات و اندراج مقدمہ کی سہولت فرنٹ ڈیسک پر میسر ہو گی ۔اس پروگرام کے تحت تھانہ کلچر کی تبدیلی کی روح کے مقاصد کے حصول کے لیے فرنٹ ڈیسک میں سائلین کے بیٹھنے کے لیے آرائش کمرہ کے ساتھ ساتھ فرنٹ ڈیسک کا مکمل نظام کمپیوٹرائز ہو گا۔ سائلین کی طرف سے دی جانے والی تمام درخواستوں کو آن لائن کیا جائے گا ۔

فرنٹ ڈیسک ورک کی ضلعی ، رینج اور صوبائی سطح پر آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ سائلین کو فوری اور مفت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے تاہم سائلین کو بھی چاہیے کہ جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں اور چھوٹے چھوٹے معاملات کو اپنی عناء کا مسئلہ نہ بنائیں۔لوگوں کو بھی چاہیے کہ اپنے علاقے میں ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں انشاء اللہ پولیس ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

بعد ازاں عوام کی طرف سے پیش ہونے والی درخواست ہائے کو متعلقہ افسران کو مارک ہوتے ہوئے ہدایت کہ فورا ہر سائل کے وقوعہ کی بابت موقع چیک کیا جائے اور حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائیں اور سائلین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔ٍبعد ازاں فرنٹ ڈیسک ورک کا بھی جائزہ لیا اور میڈیا نمائندگان کو ورنٹ ڈیسک ورک کے متعلق بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :