ڈی سی او زید بن مقصود کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کا اچانک دورہ

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:19

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء)ڈی سی او زید بن مقصود نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کا اچانک معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی کی صورتحال ،مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ڈی او سی افتخار علی ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم ،ای ڈی او ورکس ناصر جلال ،ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی اور چیف آفیسر ٹی آیم اے مہر افضل دوآنہ بھی ہمراہ تھے ڈی سی او ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوںو ان کے لواحقین سے فراہم کردہ طبی سہولتوں اور مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا معائنے کے دوران ڈی سی او نے ای ڈی او ورکس کو ہسپتال میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کا پیچ ورک کرنے اور سڑکوں کے کناروں پر ٹف ٹائل لگانے کے احکاما ت دیئے انہو ںنے واش رومز میں لیکج کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایات بھی دیں ڈی سی او نے چیف آفیسر ٹی ایم اے کو کچرے کے ڈھیر فوری طورپر اٹھانے کی ہدایات دی اس موقع پر ڈی سی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرز خود کو عوام کا خادم سمجھیں اور اپنی سروسز بہتر طریقہ سے سرانجام دیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔