ملتان ،سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی ،سیاسی وسماجی تنظیموں کی طرف سے تقریبات کا انعقاد،شمعیں روشن کی گئیں

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے دوسال مکمل ہونے پرسیاسی وسماجی رہنمائوں نے سانحہ کے ننھے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی اس قربانی نے پوری قوم کو جھنجوڑ کررکھ دیاہے۔معصوم اور نہتے بچوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنانے والادشمن تو اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے لیکن وطن پر جان نچھاور کرنے والے ننھے بچوں کی قربانیاں ہمیشہ کیلئے امرہوگئی ہیں ۔

نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب سے کی کامیابی سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام اور حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے اشتراک سے منعقدہ سالانہ دوسری خصوصی تقریب بعنوان ہم بھولیں گے نہیں کوئی بھی شہادت سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ایم این اے عبدالغفارڈوگر،ممبران صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی،رانا طاہرشبیر،ظہیرالدین علیزئی،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،سابق ایم پی اے احمد مجتبیٰ گیلانی،مارکیٹنگ منیجرحفیظ گھی اینڈ جنرل ملز، عمران اعظمی،پی ایس پی جنوبی پنجاب کے زونل انچارج شیخ کرامت علی،اخبارفروش یونین کے رہنما ملک عرفان اتیرا،نامزد وائس چئیرمین ضلع کونسل ملتان ملک سرفراز کھور،ملک ارشد میٹ،شیخ ندیم اکبر حافظ نسیم قریشی، محمد عرفان رفیع، محمد عبداللہ، عبد الرحیم خان، عبدالرحمان فری، سعدالرحمان ، عبد البا سط قریشی،نعیم الرحمن ،شیخ عبیدالرحمن ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سانحہ پشاور بر بریت ، ظلم واندوہ کا بد ترین واقعہ ہے لیکن پاکستانی قوم کے عزائم بلند اورمضبوط ہیں۔ ہم شہادتوں سے کبھی نہیں گھبرائے اور وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ پاکستان کا بچہ بچہ ملک کے لیئے کٹ مرنے کا جذبہ رکھتا ہے یہی ہمارے دشمنوں کی موت ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں نہ ہے ۔دہشت گردکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان،ضرب عضب سے تخریب کاری پر کاری ضرب پڑی اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ یقینا کوئی بھی شہادت ہم نہیں بھلا سکتے اور معصوم لوگوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس موقع پر طلبا ء نے بھی تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔دریں اثناء پیپلزپارٹی کی رہنما محترمہ صائمہ عامر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

صائمہ عامر ایڈووکیٹ نے کہا بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ پورے پاکستان میں تمام سکول کالج اور یونیورسٹیز میں پرسکون تعلیمی ماحول اور سکیورٹی اقدامات کو بہتر کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وہ وقت دور نہیں ب سرزمین پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور پاکستان دنیا ترقی یافتہ ممالک میں شمار کیا جائے گا۔ اس تقریب میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں محترمہ شمیم بلوچ ، شاہینہ طلعت ، اُم کلثوم ایڈووکیٹ ، مائرہ عباس ، قرة العین ، حفیظہ سیال ، بشریٰ انصاری ، تسلیم بی بی ، فرزانہ کوثر ، کوثر شاہین و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :