مخالفین دیکھیں گے کہ آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو ہی وزیر اعظم بنیں گے‘ حافظ زبیر کاردار

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکت ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ مخالفین دیکھیں گے کہ آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو ہی وزیر اعظم بنیں گے خواجہ سعد رفیق پہلے ریلوے کو تو ٹھیک کرلیں پھر پیپلزپارٹی پر تنقید کریں ‘پیپلز پارٹی ملک میں وفاق کی علامت ہے اس کی جڑیں عوام کے دلوں میں ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخاب میں اپنا اصل مقام حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرزور آواز اُٹھائی تھی اور اب کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے اور پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کمربستہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :