ْ پیپلز پارٹی کے جیالے چیئرمین بلاول کی قیادت میں ہر تحریک کیلئے تیار ہیں‘ میاں محمد ایوب

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںہر تحریک کے لیے تیار ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں اور ملکی وسائل لوٹ کر دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی ڈٹ کر مخالفت کی ہے پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی آمروں سے سمجھوتہ نہیں کیا اور جمہوریت کی بحالی کے لیے تحریک چلائی اس مقصد کے حصول کے لیے پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے قید و بند کی صعوبتیں کوڑوں اور جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کارکن متحد ہیں پانامہ لیکس پر جس طرح ریاستی ادارے حکمرانوں کی لوٹ مار کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں اس کے لیے ضروری ہو گیا ہے کہ عوام کو کرپٹ اور ملکی وسائل لوٹنے والوں سے نجات دلائی جائے اگر پارلیمینٹ نے شریف فیملی کے خلاف ایکشن نہ لیا تو سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہو گا پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک( ن) لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہر تحریک کو لبیک کہنے کے لیے تیار ہے اس مقصد کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :