وزیراعلیٰ پرویز خٹک ماہ رواں کی25دسمبر کو ضلع کرک کا دورہ کرینگے

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:46

کرک۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پرویز خٹک ماہ رواں کی25دسمبر کو ضلع کرک کا دورہ کرینگے دورہ کے موقع پر آئل ریفائنری کی کڑپہ مقام پر تعمیر کیلئے فرنیٹر ورکس آرگنائزیشن کے اعلیٰ حکام سے ریفائنری کے تاریخی یاداشت پر ضلع کرک کی سرزمین پر عظیم معاہدہ پر دستحط کیلئے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان کے پرزور اسرار پر آرہے ہیں اس حوالے سے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ دورے کے موقع پر کرک ماڈل سکول،کامرس کالج،خوشحال خان خٹک یونیورسٹی،لتمبر ڈیم سمیت منصوبوں کی سنگ بنیاد کے تختیوں کی نقاب کشائی کرینگے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے انتظامات شروع کردئیے ہیں ،ضلعی سیکرٹریٹ میں پر رونق تقریب منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :