صوابی میں پیسوں کے لین دین کو ایک کنٹریکٹر کو قتل کر دیا گیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:46

صوابی۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈوڈھیر ضلع صوابی میں پیسوں کے لین دین کو ایک کنٹریکٹر کو قتل کر دیا گیا۔ جب کہ گدون اسٹیٹ میں پک اپ کی ٹکر سے عبدالجبار سکنہ گندف جاں بحق جب کہ جاوید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

عرفان سہیل سکنہ ڈوڈھیر نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی طارق پرویز کو مبینہ طور پر اورنگزیب نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وجہ قتل پیسوں کی لین دین بیان کی ہے۔ مقتول پشاور میں کنٹریکٹر تھے زیدہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :