انفارمیشن ٹیکنالونی اقدامات سے تھانہ کلچر میں تبدیلی آئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:42

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالونی پر مبنی انقلابی اقدامات سے نہ صرف تھانہ کلچر میں تبدیلی آئی ہے بلکہ اس سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے بھی کم ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت 14افسران کے وفد کے دورہ پر کیا ،وفد کی قیاد ت سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سر مد سعید کر رہے تھے ،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منتظرمہدی بھی موجود تھے، ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ اوپس روم کا قیام ، ایس ایم ایس سروس ، 15کی اپ گریڈیشن و دیگر تمام منصوبہ جات نے نہ صرف لاہور پولیس کی روزمرہ کی ورکنگ میں مد د دی بلکہ لوگوں تک انصاف کی فراہمی بھی آسان ہوئی ہے،سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سرمد سعید نے کہا کہ لاہور پولیس نے ایسے تاریخی اقدامات اٹھا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ دی بیسٹ ہے، انہوں نے کہا کہ اوپس روم میں تمام سوفٹ وئیرز دیکھ کر ناصرف ہمیں خوشی ہورہی ہے بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پولیس افسران کی صلاحیتوںکا بھی انذارہ ہورہاہے ،ایسے اقدامات کو ہر فورم پر سراہا جانا چاہیے اور ہر ضلع کی پولیس کو یہ اقدامات اٹھا کر نہ صرف روز مرہ کے معاملات میں آسانی لانی چاہیے بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان براہ راست رابطہ بھی بحال کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :