شہر اقبال پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مظبوط قلعہ ہے،چوہدری ارمغان سبحانی

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:41

سیالکوٹ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی اور چیئرمین یونین کونسل کندن پور چوہدری محمد لطیف وینس نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار ہی لوکل باڈی انتخابات میں کامیاب ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پارٹی امیدواروں میںٹکٹ جاری کر کے پارٹی میں نئی جان پیدا کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع چیئرمین کے لئے حنا ارشد وڑائچ ایک بہترین اور مظبوط امیدوار ہیں جو شہر اقبال کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گی ۔ حنا ارشد وڑائچ بطور چیئرمین ضلع کونسل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے پارٹی کے حمایت یافتہ چوہدری رضا سبحانی ، چوہدری جمیل اشرف اور ملک ضیافت اعوان بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا سیالکوٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے اور لوکل باڈی انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے ثابت ہو چکا ہے کہ شہر اقبال پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مظبوط قلعہ ہے اور پارٹی کے کارکن مسلم لیگ(ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :