سیرت نبوی پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، سیشن جج خانیوال

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:41

خانیوال۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے کہاکہ ہے سیرت نبوی پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ربیع الائول کے حوالے سے محفل نعت کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری سعید اختر، جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اقبال ،چوہدری خالد بسرا، چوہدری خوشی محمدارشد، رائو جمیل ،رانا جعفر علی خاں، اظہرعباس جکھڑ، ملک عطاء الرحمن شہزاد اور دیگر وکلاء کے علاوہ ججز بھی موجود تھے سید پرویز علی شاہ نے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول کا ذکر افضل ترین ہے ہمیں اس کا باقاعدہ اہتمام کرنا چاہیے بارکے صدر چوہدری سعید اختر نے کہا کہ بار میں میلادالنبی کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں اس موقع پر آصف علی قادری ،چوہدری خالد محمود بسرا، شوکت رمضان ساندی ،مریم شاہد، الطاف بھٹی، ریاض احمد شاد، نوید احمد ارشد، سید امجد گیلانی ،چوہدری اللہ دتہ ،اکرام باٹی ،شیخ جاوید اقبال نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :