سی پیک سپیشل سکیورٹی یونٹ کیلئے آرمی جوانوں کی تربیت کا پروگرام شروع

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:39

سیالکوٹ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ نے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت سی پیک سپیشل سکیورٹی یونٹ کیلئے منتخب آرمی جوانوں کیلئے بیسک لائف سپورٹ ، آگ سے بچائو اور ابتدائی مددگار کورس کی تربیت کا ہفتہ وار پروگرام شروع کر دیا ہے جس کے تحت 3ہفتوں میں 180آرمی جوانوں ،این سی اوز اور جے سی اوز کو بیسک لائف سپورٹ کی عملی تربیت دی جائے گی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد نے اس سلسلہ میںجمعرات کو کلاس کے ابتدائی سیشن کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس کا تعارف کروایا اورابتدائی مدد گار کے موضوع پر روشنی ڈالی ،اس موقع پر ان کے ہمراہ میجر زمان ، کیپٹن عمر،ڈسٹرکٹ ریسکیو وارڈن محمد جمیل جنجوعہ، ا سٹیشن کوآرڈینیٹرمحمد رضا اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اسد بھی موجود تھے، اس سات روزہ تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو لیکچرز کے ساتھ عملی مشقیں بھی کروائی جائیں گی جبکہ کورس کی تکمیل کے موقع پر تحریری اور عملی امتحان لیا جائے گا جس میں کامیاب ہونیوالے شرکاء کو اسناد بھی دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :