کامرام فاروق سے دران تفتیش بے گناہی ثابت ہونے پر انہیں فی الفور رہاکیاجائے، ڈاکٹر فاروق ستار

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کی گرفتاری پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے انہیں مکمل قانونی سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاکہ ماضی میں بھی ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجاتا رہا ہے بعدازاں کم و بیش ایسے تمام مقدمات سے ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی باعزت بری ہوئے ہیں تاہم اس تمام عرصے میں ہونے والے میڈیا ٹرائل سے متاثرہونے والی ساکھ کی کوئی تلافی نہیں کی جاسکی۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کامران فاروق رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے سے قبل ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ دار رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف مقدمات کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تفتیش پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کامران فاروق کو دوران حراست کسی قسم کے تشدد یا دبا? کا نشانہ نہ بنایاجائے ، ان کے اہل خانہ اور وکلاء کو فی الفور ملاقات کی سہولت دی جائے اور دوران تفتیش ہی ان کی بے گناہی ثابت ہونے پر انہیں فی الفور رہاکیا جائے۔

متعلقہ عنوان :