Live Updates

عمران خان ملک میں منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں، مدثر قیوم ناہرا

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:22

گوجرانوالہ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری مدثر قیوم ناہرانے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی انتشار پسندی سے پاکستان کے مقدس ایوان کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں گزشتہ روز جو رویہ ان کے پارلیمنٹ کے ممبران نے اپنایا پاکستان کے آئین کی کاپیاں پھاڑیں ایسا کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا عمران خان کو چاہیے کہ وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مسلم لیگ ن گکھڑ میر مظہر بشیر کی رہائش گاہ پر کونسلروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سوا دو مہینے کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمنٹ میں آئی ہے وہ ایوان میں قانون سازی کرنے یا عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبے بنانے کے لیے نہیں بلکہ اپنی تنخواہیں سیدھی کرنے کی فکر میں آئی ہے انہیں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے وگرنہ آئندہ الیکشن میں پی پی پی کی طرح ان کا بھی صفایا ہو جائے گا اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے کونسلروں سمیت مسلم لیگی عہدیداران بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :