ایک ہی دن میں 29بجلی چور پکڑے گئے

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:22

گوجرانوالہ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی سرویلنس ٹیموں کے چھاپے ،ایک ہی دن میں 29بجلی چور پکڑے گئے،بجلی چوروں کو 13لاکھ سے زائد کے جرمانے، تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دے دی گئی۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم کی ہدایات پر گیپکو میں جاری بجلی چوروں کے خلاف حالیہ گرینڈ آپریشن کے دوران مزید29بجلی چور رنگے ہاتھوںپکڑے گئے، مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں79936یونٹس کی مد میں13لاکھ64ہزار سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :