خرچہ نہ دینے پرخاوند سے جھگڑ کر خاتون نے خود کو آگ لگا لی ، تشویشناک حالت میںہسپتال منتقل

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:22

گوجرانوالہ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)گوجرانوالہ میں خرچہ نہ دینے پرخاوند سے جھگڑ کر خاتون نے خود کو آگ لگا لی ، تشویشناک حالت میںہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عالم چوک کے علاقہ باٹھ کالونی کی رہائشی تیس سالہ روبینہ بی بی نے خرچہ نہ دینے پر خا وند کے سا تھ جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر خود پرمٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی جسے بجھاتے ہوئے اسکا خاوند ریاست علی بھی جھلس گیاواقعہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے میاں بیوی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، ریاست علی کا کہنا ہے کہ اس نے دو شا دیاں کر رکھی ہیں روبینہ سا ت بچوں کی ما ں ہے گزشتہ روز وہ کام سے تا خیر پر گھر آیا روبینہ کو شک تھا کہ وہ کام پر نہیں بلکہ دوسری بیوی کے پا س ہو نے کیوجہ سے تاخیر کے سا تھ گھر پہنچا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ،جس کے بعد روبینہ نے طیش میں آ کر خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی جبکہ روبینہ کا کہنا ہے کہ اس کے شو ہر نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور وہ گزشتہ کئی ماہ سے بچوں کیلئے خر چہ بھی نہیں دے رہاجس کیو جہ سے جھگڑا ہو ا اور اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا ئی تاہم اروپ پو لیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔