خانیوال مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، حاجی رانا فیاض احمد

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:22

خانیوال۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) خانیوال مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن کو لیکر گلی محلوں کی سطح پر عوام کے مسائل حل کریں گے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرکے شہر کو خوبصورت بنانے میں دن رات ایک کردیں گے یہ بات چک نمبر168/10-Rمیں حاجی رانا فیاض احمد نے دیئے گئے عشائیہ سے چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا ،وائس چیئرمین بلدیہ رانا عبدالرحمن نے کہی اور کہا کہ آئندہ الیکشن میں یہ ثابت کردیں گے کہ خانیوال مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے عشائے میں مقامی ایم اے پی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا ،سیاسی وسماجی رہنما حاجی رانا فیاض احمد، چوہدری قیصر جاوید ایڈووکیٹ سمیت اہل علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :