ساہیوال میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:17

ساہیوال۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان موبائل فون ‘نقدی اور 2موٹرسائیکلیں لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی پہلی واردات نواحی گائوں 98/9-Lمیں ہوئی، یہاں ریلوے کالونی کا رہائشی محمدہاشم اپنی موٹرسائیکل پر گھر سے گائوں جا رہا تھا کہ راستے میں بختاور وغیرہ 7ملزمان نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور نقدی وموبائل فون مالیتی 30ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

اسی طرح چوری کی دیگر وارداتوں میں آر بلاک فرید ٹائون میں 2نامعلوم ملزمان نے ذیشان سے موٹر سائیکل نمبر 4002/SLKمالیتی 82ہزار روپے گھر کے باہر سے اورموکل کالونی میں نامعلوم ملزمان نے ظفر اقبال کی موٹرسائیکل نمبر 270/SLMمالیتی ایک لاکھ روپے چراکرلے گئے ، پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :