میلاد کے جلوسوں پر فائرنگ کرنے والے قادیانیوں کو گرفتار کیا جائے‘ صاحبزادہ حامد رضا

سندھ اسمبلی کا غیر شرعی بل واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائیگی‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل

جمعرات 15 دسمبر 2016 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میلاد کے جلوسوں پر فائرنگ کرنے والے قادیانیوں کو گرفتار کیا جائے، قوم کا عدلیہ سے مایوس ہوجانا المیہ ہے، وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا منی لانڈرنگ کا مجرم ہو نا کھلی حقیقت ہے،ناکام اور بدنام حکمران ملک و قوم کی جان چھوڑ دیں، سندھ اسمبلی کا غیر شرعی بل واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائیگی، قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کو ڈاکٹر عبد السلام سے منسوب کرنا قادیانیت نوازی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کی کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دوالمیال ضلع چکوال میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے مسلمان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت کی نااہلی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت فائرنگ کے مرتکب قادیانیوں کو گرفتار کرنے کی بجائے الٹا بے گناہ مسلمانوں کو پکڑ رہی ہے۔

پنجاب حکومت قادیانیت نوازی کی روش چھوڑ دے۔ بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا بیان دیوانے کا خواب ہے۔ پاکستان کے ٹکڑے کرنے والا ماں نے پیدا ہی نہیں کیا۔ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے۔ قومی خزانہ لو ٹ کر پانامہ کا خزانہ بھرنے والے حکمران قومی مجرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :