چینی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ بھائیوں کی طرح سلوک کیا ہے ،ملک شاہ محمدخان

چینی عوام پاکستانی عوام کیساتھ محبت ،بھائی چارے کا ثبوت دے رہے ہیں ، معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے

جمعرات 15 دسمبر 2016 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ چین حکومت نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ بھائیوں کی طرح سلوک کیا ہے چین کے عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا ثبوت دے رہے ہیں بین الاقوامی سازشوں کے بائوجود بھی چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہاراُ نہوں نے دورہ چین کے حوالے سے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ عنقریب خیبر پختونخوا میںاربوں روپے کا منصوبہ چین کے تعائون سے شروع ہوگا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور دیگرمسائل کے حل میں نمایاں کمی پیش آئیگی چین ایک محنت کش اور ملنساز لوگوں کا ملک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ جنوبی اضلاع کے عوام کیلئے ایک خوشحالی کا منصوبہ ہو گا اس منصوبے کی وجہ سے جنوبی اضلاع روشنیوں کے اضلاع ہونگے کیونکہ تمام تجارتی سامان تر سیل جنوبی اضلاع سے آمدورفت ہونگی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،ڈسٹر کٹ کونسلر انور خان اور ان کی سپورٹروں کا بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنے وزیراعلیٰ کا وعدہ پا یہ تکمیل تک پہنچایاپی کے 71 کے دو یونین کونسلوں کے لئے گیس کی منظور دی اور میں امید کرتاہوں کہ ڈسٹر کٹ کونسلرانور خان اپنے علاقہ کیلئے اس زیادہ کام کرینگے ۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تر قیاتی کاموں پر تختیاں لگانے والے عملی کام دکھائیں ۔

صوبائی حکومت نے میرٹ کا بالا دستی قائم کی ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبے میں تمام تر نوکریاں این ٹی ایس کے ذریعے کئے ہیں وہ دن گزر گیا ہے کہ غریب لوگ امیروں کے چوکٹ پر دستک دیتے تھے آج ہر فرد کاحق گھر کی دہلیز پرپہنچائیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بالخصوص بنوں کے لئے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں میں بنوں عوام کا حاکم نہیں خادم ہوں۔

متعلقہ عنوان :