صدر مملکت کا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں خاطر خواہ ترقی کیلئے جدید تحقیق کی ضرورت پر زور

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں صنعت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب بر پا ہوگا، اس سے پاکستان میں ایک نئے دور کاآغاز ہو گا ، ماضی میں پاکستان کو جن چیلنجز اور مشکلات کا سامنا تھا ، اللہ کے فضل سے اس پر قابو پا لیا، ملک کے حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں، موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے نوجوان نسل کو سائنس وٹیکنالوجی کے جدید علوم سے آراستہ کرنا ہو گا ممنون حسین کاغلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں ہاسٹل12کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 15 دسمبر 2016 21:24

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں خاطر خواہ ترقی کے لئے جدیدریسرچ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جدید تعلیم سے آراستہ کر سکے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں صنعت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلاب بر پا ہوجائیگا اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ایک نئے دور کاآغاز ہو گا ، ماضی میں پاکستان کو جن چیلنجز اور مشکلات کا سامنا تھا اب اللہ کے فضل سے اس پر قابو پا کر ملک کے حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں، موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے نوجوان نسل کو سائنس وٹیکنالوجی کے جدید علوم سے آراستہ کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی ضلع صوابی میں ہاسٹل بارہ کی تعمیر کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر جو کہ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے چانسلر بھی ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے ساپرسٹ و سابق صوبائی وزیرا علی انجینئر شمس الملک سلیم سیف اللہ خان ، ریکٹر جہانگیر بشر ، پرو ریکٹر اکیڈمک چاوید اے چٹھہ ، ایڈ منسٹریشن اینڈ فنانس حسن بشیر سے اور فیکلٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ میں ہاسٹل بارہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ صدر پاکستان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت زیادہ ہے اس لئے نوجوان نسل دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعلیم پر بھر پور توجہ دیں تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا خاطر خواہ کر دار ادا کر سکے انہوں نے کہا کہ حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر اس پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں صنعت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلاب بر پا ہوجائیگا اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ایک نئے دور کاآغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو جن چیلنجز اور مشکلات کا سامنا تھا اب اللہ کے فضل سے اس پر قابو پا کر ملک کے حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی طور پر عالمی ممالک کی طرح پوری طرح مستحکم ہے ملک کی معیشت ترقی پر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہمسایہ ملک چین ہمارے ملک کی ترقی میں بھر پور تعاون اور امداد کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وسطی ایشیاء کے ممالک نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھی سی پیک کے منصوبے سے استفادہ کر سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے نوجوان نسل کو سائنس وٹیکنالوجی کے جدید علوم سے آراستہ کرنا ہو گا اور اس میں جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ ایک اہم کر دار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں سے فارغ ہونے والے گریجویٹ کو با آسانی ملک اور باہر ممالک میں نوکریاں مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے اور ہمارے انسٹی ٹیوٹ ایک ایسا کر دار ادا کریں جس میں باہر ممالک سے طلبہ آکر جدید تعلیم حاصل کر سکے انہوں نے کہا کہ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ تحقیق کے میدان میں ایک اچھا ادارہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ عالمی سطح پر یونیورسٹیوں کے ہم پلہ ہے ۔