ہیوی مکینیکل کمپلیکس کو سٹریٹجک پلانز ڈویژن کو منتقل کیا جاچکا ہے، وزارت دفاع

جمعرات 15 دسمبر 2016 21:23

اسلام آباد ۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) وزارت دفاع کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کو سٹریٹجک پلانز ڈویژن کو منتقل کیا جاچکا ہے۔ اس کے ملازمین کی تمام تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں‘ کوئی تنخواہ واجب الادا نہیںہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں سوال کے تحریری جواب میں وزارت دفاع نے بتایا کہ ایچ ایم سی کے ریٹائرڈ پنشنرز باقاعدہ پنشن وصول کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بعض ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی کے واجبات زیر التواء ہے۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ ایچ ایم سی کے لئے 500 ملین کی رقم وفاق نے منظور کی س میں سے 253 ملین کی پہلی قسط ایچ ایم سی کو منتقل کی جاچکی ہے اور وزارت خزانہ عنقریب دوسری قسط 247 ملین جلد ایچ ایم سی کو فراہم کردے گا جس سے تمام واجبات کی ادائیگی ہو جائے گی۔ ایچ ایم سی کاروبار کے حصول کے عمل میں مصروف ہے اور اپنی بیلنس شیٹ کے بہتر ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔