وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے، خواجہ عبدالغفور بٹھل

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:34

خانپور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ممبر فیڈریشن آف پاکستان خواجہ عبدالغفور بٹھل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی مشکل حالات میں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے، فوج سمیت دیگر ادارے حکومت کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا تو ریلوے ،پی آئی اے ،واپڈا سمیت دیگر ادارے ٹوٹ پھوٹ اور بدحالی کا شکار تھے ، لیکن میاں برادران نے اپنی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت اور اقتصادی صورتحال کو کنٹرول کیا، ترقیاتی منصوبوں اور بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج ہم ترقی کی طرف رواں دواں ہیں، انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن آئندہ الیکشن میں جیتنے کے لیے سب سیاسی جماعتوں کو اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی،انہوں نے کہا کہ خان پور اور رحیم یار خان میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :