ملتان پولیس کی کارروائی، 35جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات اوراسلحہ برآمد

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:34

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر35جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد بلال سے 1510 گرام چرس، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم حسین صغیر کو شراب کی حالت میںغل غپاڑہ کرتے ہوئے، ملزم عابد سے 190 گرام چرس، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم شکیل سے 505 گرام چرس، پولیس تھانہ کپ نے ملزم افتخار سے 1050 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم نسیم عباس سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے 07 ملزمان اسد حبیب، محمد طارق، شیر محمد، شوکت، مختیار احمد، تاج محمد اور محمد عمران کو تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھو ں گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان محمد اقبال اور محمد یوسف کو بغیر کرایہ نامہ گھر کرایہ پر دینے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم عالم سعید کو غیر قانونی طریوے سے گیس ری فل کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم غلام فیرد، محمد الیاس، محسن خان، دلاور خان کو بجلی چوری کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔جبکہ ملتان پولیس نی17اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔17ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران125نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں425نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی114موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :