لبر ل لائرز ویلفیئرالائنس نے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے الیکشن کے لئے مہر امتیاز حسین مرالی کو صدارت اور حاجی سعید احمد خان بھٹہ کو جنر ل سیکرٹری کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:34

خانیوال۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) لبر ل لائرز ویلفیئرالائنس کبیروالانے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے الیکشن 2017ء کے لئے اتفاق رائے سے مہر امتیاز حسین مرالی کو صدارت اور حاجی سعید احمد خان بھٹہ کو جنر ل سیکرٹری کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ،تفصیل کے مطابق بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے الیکشن 2017ء کے حوالے سے لبر ل لائرز ویلفیئرالائنس کبیروالاکا اہم اجلاس لبر ل لائرز ویلفیئرالائنس کے قائد ،ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبد العزیز خان پنیاں ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں لبر ل لائرز ویلفیئرالائنس کبیروالا میں شامل تمام گروپوں کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی اور اتفاق رائے سے لبر ل لائرز ویلفیئرالائنس کبیروالاکی جانب سے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے الیکشن 2017ء کے لئے مہر امتیاز حسین مرالی کو امیدوار برائے صدر اور حاجی سعید احمد خان بھٹہ کو امیدوار برائے جنر ل سیکرٹری نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ،جس کا باضابطہ اعلان لبر ل لائرز ویلفیئرالائنس کے رہنما اور سابق امیدوار برائے صدارت خالد محمود خان موہل نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لبر ل لائرز ویلفیئرالائنس کی جانب سے نامزد امیدواران مہر امتیاز حسین مرالی اور حاجی سعید احمد خان بھٹہ نے اپنے خطاب میںامیدوار نامزد کئے جانے پر الائنس میں شامل تمام گروپوں کے قائدین اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ وکلا برادری کی بلاامتیاز خدمت کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :