پنجاب بھرمیں خواتین پررواں سال کے دوران تشددکے 13636کے واقعات

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:33

ملتان۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) سال 2016بھی خواتین کیلئے بھاری رہا،پاکستان ہیومن دویلپمنٹ فائونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھرمیں خواتین پرمختلف نوعیت کے تشدد کے کل 13636واقعات رپورٹ ہوئے ۔سال 2016میں 922فروری میں ،978مارچ میں 1100،اپریل میں 1032،مئی میں 1358،جون میں 1102،جولائی میں 1044،اگست میں 1359،ستمبرمیں 1200،اکتوبرمیں 1025،نومبرمیں 1358اوردسمبرمیں 1155کیس رپورٹ ہوئے ،پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی چیف ایگزیکٹوآفیسرزاہدہ خان نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سال 2016میں بھی خواتین کومختلف نوعیت کے تشددکانشانہ بنایاجاتارہاہے جیسے کاروکاری ،غیرت کے نام پرقتل ،تیزاب گردی ،جلانا ،مارپیٹ وغیرہ ۔

تاہم اس ساسل سب سے زیادہ گھریلوتشددکے کیس رپورٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ خواتین پرتشددکے کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ غربت ،مہنگائی اورتعلیم کی کمی کے ساتھ ساتھ خواتین کااپنے حقوق کیلئے آوازبلندکرناہے،جب تک خواتین خودپرمظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گی تب تک کیسزکم نہیں ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ اب توحکومت پنجاب کی طرف سے خواتین پرتشددکی روک تھام کیلئے پہلی بار ملتان میں دادرسی سنٹرقائم کیاجارہاہے اورخواتین کوشعوروآگاہی فراہم کرنے کیلئے مختلف تھیٹرز ڈرامے بھی منعقدکروائے جارہے ہیں تاکہ خواتین کواپنے حقوق بارے نہ صرف آگاہی ہوبلکہ اپنا حق بھی لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :