لاہور، گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،101 افراد گرفتار

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:32

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے 1041مقامات پر چھاپے مارے اور 43دکانداروں کے چالان کیے جبکہ54,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،61افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر101افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی23افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا، ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :