شاہ محمودقریشی کے اسپیکرکوجناب ایازصادق صاحب مخاطب کرنے پرایوان میں‌ہنگامہ

اسپیکرکہنے کےبجائے ایازصادق بلانےپر(ن)لیگ کااحتجاج،اسپیکرکابارباربیٹھنے کااصرار،عزت اللہ دیتاہے،ان چیزوں سے عزت کم نہیں‌ہوتی۔اسپیکرسردارایازصادق کے ریمارکس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 دسمبر 2016 18:29

شاہ محمودقریشی کے اسپیکرکوجناب ایازصادق صاحب مخاطب کرنے پرایوان میں‌ہنگامہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15دسمبر2016ء) :وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے اسپیکرقومی اسمبلی کو اسپیکر کی بجائےجناب ایازصادق صاحب کہہ کرمخاطب کیا،توایوان میں حکومتی ارکان نے احتجاج شروع کردیا،عابد شیرعلی نےکھڑے ہوکرشدید احتجاج کرناشروع کردیا،جبکہ اسپیکربارباربیٹھنے کااصرارکرتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ انسان کوعزت اللہ دیتاہے۔ان چیزوں سے عزت کم نہیں‌ہوتی۔یہ معاملہ میرے اور معززممبراسمبلی کے درمیان ہے۔کہ وہ مجھے اسپیکرکی بجائے ایازصادق کہہ کرمخاطب کررہے ہیں۔جس پرحکومتی ارکان نے خاموشی اختیارکی۔

متعلقہ عنوان :