ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،61 مقدمات درج،101 گرفتار،23 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی1041مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر43دکانداروں کے چالان کیے جبکہ54,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،61افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر101افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی23افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :