8کے عام انتخابات میں جیکب آباد کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208سے بھرپور حصہ لیں گے، میاں محمد سومرو
سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کو جاری رکھنا ہے، شہر کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے انشا اللہ کامیاب ہوکر شہر کی تقدیر بدلیں گے، سابق نگران وزیراعظم
جمعرات 15 دسمبر 2016 18:42
(جاری ہے)
اس موقع پر مسلم لیگ نواز سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑو، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالرحمن آفریدی،پریس کلب کے چیئر مین حاکم علی ایری، زاہد حسین رند ،میر انور خان رند، میر ذیشان خان پہنور، میر صابر خان کھوسو، انور علی خان سومرو، بشیر احمد سومرو ،ایوب سومرو،آصف علی بھٹی، محمد اسلم گولو، محمد موسیٰ چانڈیو، نین بھٹی، ذوالفقار علی اچکزئی اور دیگر بھی موجود تھے، محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں انشا اللہ عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر عوام کے مسائل کے حل کریں گے ، جیکب آباد شہر کی حالت بہت خراب ہوچکی ہے عوام بنیادی مسائل کا شکار ہے منتخب نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں کامیاب ہوکر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگی، اس موقع پر مسلم لیگ نواز سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑ و نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ کردیا ہے ،وزراء کرپشن میں ملوث ہیں ترقیاتی منصوبوں میں ریکارڈ کرپشن کی جارہی ہے، جیکب آباد کی عوام کے ساتھ ہیں اور مخالفین کے لیے کبھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لیے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور عوام نے ہمیںبھرپور ووٹ دئیے اب 2018کے انتخابات میں بھی محمد میاں سومرو کے ساتھ ملکر حصہ لیں گے اور مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے ، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف واویلا کیا گیا کہ میں پیپلز پارٹی میں شامل ہورہا ہوں جو کہ بے بنیاد بات ہے ،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں عوام منتخب نمائندوں سے تنگ آچکا ہے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالرحمن آفریدی نے کہا کہ جیکب آباد کے صحافیوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو اجاگر کیا ہے مگر حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہوتی اس لیے عوام مسائل کا شکار ہے۔
#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.