کینٹ ڈویژن پشاور کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ‘ 18 افراد کو گرفتارکرلیا گیا․

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:18

پشاور۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف اور بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں ایکسین کینٹ ڈویژن پشاور ندیم آفریدی کی زیرنگرانی ٹیموں نے پسکوپولیس کے ہمراہ گلبرگ,یونیورسٹی ٹاؤن 2 اورکوہاٹ روڈ سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا․اس دوران 18 افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر موقع پرپکڑ لیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہی․گرفتارہونے والوں میں شاہ جہان ولد شاہ نظر,یاسین ولد اعجاز احمد,شاہد ولد فریداللہ,حسین خان ولد آدم خان,دلشاد ولد محمدعلی,عزیز خان ولد گل رحمن ,سجاد ولد نزیر ,شیرزمان ولد ہمیش گل,ارباب نیک احمدولد عبدالروف,روح اللہ ولد محمدخان,سخاوت شاہ ولد درویش,آیازمحمودولد محموداحمد,جاویدخان ولد ناصرخان,ساجدولد سیدرحمان,سراج گل ولد گل افضل,جہانگیرخان ولد صادق,عمران ولد روخان,خان سیدولد شمروز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :