پاناما کیس میں مسلم لیگ ن اخلاقی طور پر کمزورہوئی ہے، مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہیے، وزیراعظم اور عمران خان پارلیمنٹ کو عزت دیں، نئے صوبے بننے سے پاکستان مضبوط ہوگا
سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا ڈسٹرکٹ بار ملتان میں وکلاء سے خطاب
جمعرات 15 دسمبر 2016 18:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بد قسمتی سے سیاسی جماعتیں ہی نہیں ہیں۔اداروں کو اختیارات دیے جائیں۔ صوبے بنا کر مسائل کو حل کیا جائے۔صوبے کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے،دنیا میں جہاں بھی صوبے بنے وہاں ترقی ہوئی ہے۔دوران تقریر مخدوم جاوید ہاشمی نے ملک میں آمریت کو تنقید کا نشانا بنایا تو ایک سنئیر وکیل شمس القمر خٹک کھڑے ہوگئے اور جاوید ہاشمی کوسخت تنقید کا نشانا بنایا۔
القمر خٹک کا کہنا تھا کہ آمریت سے ہماری جان چھوٹ جائے گی لیکن آپ سے اور گیلانی سے کب چھوٹے گی۔ وکیل کے تنقید کے بعد جاویدہاشمی تقریر چھوڑ کر کرسی پر بیٹھ گئے، تاہم بار عہدیدار اور سنئیر وکلاء نے بیچ بچاؤکرکے معاملے کو رفع دفع کرادیا۔بعدازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا اپوزیشن کا حق تھا، انہوں نے درست انداز میں اپوزیشن کرنے کا حق ادا کیا ہے، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا اسپیکر غیر جانبدار ہوتا ہے ہر ایک کو بات کرنے کی اجازت دینی چاہیے،تحریک انصاف کا ایوان میں احتجاج ان کا حق تھا لیکن اسپیکر نے اپوزیشن کی آواز دبا کر اپنے قد کو عوام میں کم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے،پارلیمنٹ میں عوام کے نمائندے بیٹھے ہیں،حکومتی ارکان کو اپوزیشن کی بات کا بھی پاس رکھنا چاہیے،ان کو برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے،وزیر اعظم نے عوام کی عدالت پارلیمنٹ میں جواب دیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.