Live Updates

ڈاکٹر شہزاد وسیم تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ مقرر‘نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے سینئر پارٹی رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری برائے امور خارجہ مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہزاد وسیم کی سیکرٹری برائے امور خارجہ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اُن پر اعتماد کے اظہار پر وہ پارٹی چیئرمین کے شکرگزار ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات