این ڈی ایم اے کا پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک پائلٹ پروگرام عمل درآمد کے تیسرے اور حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کا پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک پائلٹ پروگرام عمل درآمد کے تیسرے اور حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا۔ اس پروگرام کا مقصد ملک بھر کے سکولوں میں ممکنہ آفات سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت تعلیم کے محکموں اور نجی سکول سسٹمز کے سیکریٹریز کی باہمی مشاورت سے سرکاری اور نجی شعبہ کے 68 سکولوں کا انتخاب کیا گیا۔

این ڈی ایم اے نے یونیسف اور برٹش کونسل کے تعاون سے پاکستان سکول سیفٹی پائلٹ پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ پہلے ہی مکمل کرلیا ہے جس میں لاہور میں 30 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی گئی۔ دوسرے مرحلے میں 68 سکولوں میں 209 اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی جنہیں سکول سیفٹی سے متعلق عملی علم و تربیت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

پروگرام کا تیسرا مرحلہ جنوری 2017ء تک جاری رہے گا جس میں تربیت یافتہ اساتذہ متعلقہ سکول سیفٹی پلان سے متعلق اقدامات کریں گے۔

اس سلسلے میں پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک کے معیارات کے مطابق سکول سیفٹی کی جانچ کے علاوہ ممکنہ آفات کے ردعمل کے لئے سکول کمیونٹی کی تیاری یقینی بنائی جائے گی۔ اس پلان کی ایولیوایشن اور نفاذ کو فروری 2017ء میں مانیٹر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سکول سیفٹی کا جامع فریم ورک ہر طرح کے سکولوں میں آفات کے خطرات کے انتظام کے لئے ضروری سمت فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :