رائیونڈ ،گورنمنٹ ہائی سکول کے استادکا طالب علم پر تشدد، جسم پر ڈندوں کے نشانات دیکھ کر والدین کا احتجاج

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:10

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) رائیونڈ گورنمنٹ ہائی سکول کے ٹیچرکا دہم کلاس کے طالب علم کا کلاس روم میں شور کرنے کے الزام پر وحشانہ تشدد،بچے کا خوف کی وجہ سے سکول جانے سے انکار والدین سراپا احتجاج ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دہم کلاس رولنمبر 48 طالب علم چوہدری محمد احمد کو گونمنٹ ہائی سکول کے کلاس روم میں شور کرنے کے الزام میں ماسٹر شفقت نے ڈنڈوں سے وحشانہ تشد د کرنا شروع کردیا جس پر بچہ روتا چلاتا رہا مگر ٹیچرظالمانہ تشدد کرتا رہا بچہ روتاہوا جب گھر پہنچا تو والدین نے بچے کے جسم پر ڈنڈوں کے نشان دیکھے تو پریشان ہو گئے اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے اگلے روز بچے نے ٹیچر کے خوف سے سکول جانے سے انکار کردیا بچے کا والد لوکل گونمنٹ ملازم چوہدری ذولفقار علی نے ہیذماسٹر اور نائب ہیڈ ماسٹر کو اس واقع سے اگاہ کیا تو انہوں نے کہا ماسٹر شفقت معذرت کرلیتا ہے لڑکے کے والد نے بتایا کہ کیا یہ اکیلا ہی شور کر رہا تھا بلکہ طالب علموں کو بلیک میل کرنے کا وطیرہ ہے اہل علاقہ کا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر تعلیم رانا مشہودعلی، وزیر سیکرٹری تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور ایسے وحشی ماسٹر کو معصوم بچوں سے دور رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :