رائیونڈ ، 70ایکڑ زرعی زمین پر غیر رجسٹر ہائوسنگ سوسائٹی کے سائین بورڈ، سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ دراز

انتظامیہ لاتعلق ہو گئی، اشتہارات میں ایل ڈی اے سے منظوری کا دعویٰ

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:10

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) رائیونڈ میں 70ایکڑ پر محیط زرعی زمین پر غیر رجسٹر ہائوسنگ سوسائٹی کے سائین بورڈ آویزا کرکے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ متعلقہ انتظامیہ لاتعلق ہو گئی جبکہ اشتہارات میں ایل ڈی اے سے منظور ہونے کا دعویٰ کیاجا رہا ہے۔ عوامی مقامات اقبال ٹائون ایڈمنسٹریشن کو منتقل کئے بغیر ایل ڈی اے سے منظوری متوقع نہیں۔

خریداروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔سوسائٹی مالکان نے زمینداروں سے بیعانہ پر زمین ہتھیاکر سوسائٹی کا اعلان کرنے پر گورنمنٹ کا کروڑوں روپے ٹیکس خورد برد کیا جس پرعوامی سماجی حلقے سراپا احتجاج بن گئے اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ کے مطابق رائے ونڈ شہر میںکوٹ لکھپت روڈپر 70ایکڑ زرعی زمین پر قاسم گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی بنا کر لوگوں کو کیبل اشتہار میں ایل ڈی اے سے منظور شدہ کا جھانسہ دے کر ،بین الا قوامی معیار کے مطابق ،انڈر گرائونڈ بجلی،ٹیلی فون ، ہسپتال جامع مسجد، قبرستان، کمیونٹی کلب،مکمل سیوریج سسٹم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے سہانے خواب دیکھا کر سادہ لوح لوگوں کو ہزاروں روپے پانچ مرلہ والا پلاٹ لاکھوں روپے میں فروخت جبکہ ابھی تک منظور نہ ہونے کی وجہ سے فائلیں بھی نہیں بنائی گئیں اور نہ ہی کسی اتھارٹی کو یہ زمہ داری سونپی گئی ہے نہ ہی سوسائٹی مالکان نے ابھی تک اقبال ٹائون ایڈمنسٹریشن کے ٹی ایم ائوکے نام منتقل کی گئیںجبکہ ہائوسنگ سوسائٹی کی فائل بلڈنگ انسپکٹر اور انفورسمنٹ انسپکٹر نے مرتب کرکے ٹی ائو آرکی رپورٹ پر ایل ڈی اے کو ارسال کرنا ہوتا ہے لیکن یہاں کا باوا آدم ہی نرالہ ہے کہ نہ ہی بلڈنگ انسپکٹر اور انفورسمنٹ انسپکٹر نے کوئی رپورٹ مرتب کی اور نہ ہی ٹی ائو آر کو کوئی فائل ارسال کی گئی بلکہ ایل ڈی اے اقبال ٹائون عملہ کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے کہ بغیر فائلیں بنائے پلاٹ سینکڑوں سیل کرکے گونمنٹ کے ٹیکس خرد برد کئے جا رہے ہیں متعدد لوگوں نے بتایاکہ ایک سال سے سوسائٹی مالکان لوگوں کو سہانے اور دلکش خواب دیکھا کر پلاٹ فروخت کر رہے ہیں بعد میں معلوم ہوایہ سوسائٹی ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیںہے اور ابھی بھی بکنگ جاری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی سی ائو لاہور فوری نوٹس لے کر ایسے شعبدہ بازوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مزید لوگ ان کے جانسے میں آنے سے بچ سکیں ۔