صادق آباد،منتخب چیئرمین 22دسمبر کو تیر پر مہر لگا کر شیر کا شکار کرینگے، امیدوار چیئرمین ضلع کونسل مخدوم علی محمود کی گفتگو

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:06

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چیئرمین ضلع کونسل مخدوم سید علی محمود نے کہا ہے کہضلع رحیم یارخان کے باشعور عوام کے منتخب چیئرمینگڈ گورننس کے قیام، میرٹ پر ملازمتوں کی فراہمی ، بلا امتیاز ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، کرپشن کے خاتمہ، نفرتوں کی سیاست کے بتوں کو پاش پاش کرنے کیلئے انشاء الله 22دسمبر کو تمام تر دبائو ودھونس ‘دھاندلی کے منصوبوں کو ناکام بنا تے ہوئے پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگا کر شیر کا شکار کرینگے۔

جمعرات کو ان خیالات کا اظہارانھوں نیجمالدین والی میں ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں کے درجنوں چیئرمینوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ کامیابی پیپلزپارٹی کا مقدر بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

حکمران لیگ کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائینگے ۔ہم نے مخصوص نشستوں کے الیکشن میں بھی اپنی اکثریت ثابت کر دی ہے اور انشاء الله چیئرمین ضلع کونسل اور وائس چیئرمینوں کے الیکشن میں 100کے قریب ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر اپنی اکثریت ثابت کر دیں گے ۔

اس موقع پررکن قومی اسمبلی مخدوم مصطفی محمود‘ رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود‘ مخدوم عثمان محمود‘سابق ضلعی صدر پیپلزپارٹی جاوید اکبر ڈھلوں‘ رئیس محمد دین ورند‘مختار احمد جام‘ چوہدری شہزاد عادل باجوہ‘ حافظ فیض الرحمن بھی-ٹ- ودیگر بھی موجود تھے ۔ انھوںنے کہاکہ میرے والد مخدوم سید احمد محمود نے ہمیشہ ضلع میں گڈ گورننس کے قیام اور میرٹ کو ترجیح دی ،تعلیم اور صحت کے انقلابی منصوبے پیش کئے جسے دوسرے صوبوں کے اضلاع کی حکومتوں نے بھی اپنایا ہم نے ہمیشہ بلا امتیاز عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع کے عوام بھی ہمارے ساتھ محبت کرتے ہیں چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہو کر عوام کی محبتوں کا قرض خدمت کے ذریعے اتاریں گے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع کونسل کے فنڈز کی حفاظت کریں گے اور ایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائی گی انھوںنے کہاکہ حکمران لیگ نے عوام سے جھوٹے وعدے اور دلفریب نعرے لگا کر ووٹ حاصل کئے مگر گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں ضلع رحیم یارخان کے عوام مسلسل محرومیوں اور پسماندگی کا شکار رہے ہیں اور پینے کے صاف پانی کیلئے بھی ترس رہے ہیں انشاء الله بائیس دسمبر پیپلزپارٹی کی فتح کا دن ہو گا ضلع کے منتخب چیئرمین یونین کونسل ہمارے ساتھ ہیں ان کی حمایت سے ہمارا پور اپینل کامیابی حاصل کرے گا ۔