سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان میں مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کی ریلی

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں واپڈاہیڈ آفس کے سامنے خانیوال روڈ پر ریلی نکالی گئی اور شہدائے کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور اس موقع پر دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر عبد الرحمان فری ودیگر رہنمائوں آصف اکمل، عرفان اعوان، رانامنان ، رانا اشتیاق ، علی حسین، اچھی پہلوان چوہدری وقاص ،شہزاد وڑائچ ،ملک زیشان اور ملک فریاد نے کی اس موقع عبد الرحمان فری نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے حکومت اور پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کر رہی ہے جس کی وجہ سے آج وطن عزیز میں امن قائم ہو رہا ہے پوری قوم کو پاک فوج پرفخر ہے انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے طلبہ پر پوری قوم کو فخر ہے جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جواں مردی سے مقابلہ کیا اور اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کو منہ کی کھانا پڑی ۔

۔