پنجاب حکومت ڈاکٹروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے‘رائے حسن

شہباز شریف اپنی زد کو چھوڑیں اور ملازمین کے مسائل حل کریں

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔صوبے بھر کے سرکاری اداروں کے ملازمین سڑکوں پر ہیں ۔خادم اعلیٰ کی گڈ گورننس کو منہ چڑھا رہے ہیں۔شہباز شریف اپنی زد کو چھوڑیں اور ملازمین کے مسائل حل کریں۔

(جاری ہے)

لیگی وزارء بیان بازی کی بجائے عملی طور پر کچھ کر دیکھائیں ۔انہوں نے مزید کہا اساتذہ ،ڈاکٹرز ،نرسیں اور ایپکا کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں آئے روز مظاہرے کررہے ہیں لیکن پنجاب حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب کے وزیر صحت اور وزیر تعلیم مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔نئی وزرتیں ملنے کے باوجود بھی سرکاری ملازمین کے مسائل ویسے کے ویسے ہیں ۔حکومت نے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا ہے ایسے حالات میں حکومت مخالف تحریکیں ہی نکلی گی۔

متعلقہ عنوان :