پی ٹی اے کی جانب سے فری سمیں سیل نہ کرنے کے قانون کی خلاف ورزی جاری

جمعرات 15 دسمبر 2016 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) پی ٹی اے کی جانب سے فری سمیں سیل نہ کرنے کے قانون کی خلاف ورزی جاری، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی نے پاکستان سمیت آزادکشمیر کی تمام موبا ئل فون کمپنیوں کو فری سمیں سیل نہ کرنے کا پابند کیا تھا تاہم آزادکشمیر خصوصاًمظفرآبادمیں اس کی خلاف ورزی دھڑلے سے جاری، آزادکشمیر کی بیشتر موبائل کمپنیاں خاص کر زونگ کی جانب سے مظفرآباد کے مختلف مقامات تانگہ اسٹینڈ،بینک روڈ،نیلم پل،اپراڈہ،ٹاہلی منڈی سمیت دیگر مقامات پر سٹالس لگا کر فری سمیں سیل کی جاتی ہیں،ہر آنے جانے والے کو زبردستی پکڑ کر مختلف پیکج کا فراڈ کر کے صرف انگوٹھا لگا کر اور شناختی کارڈ نمبر پر فری سمیں دی جاتی ہیںدور دراز کے دیہاتی علاقوں سے آنے والے لوگوں کو پیکج کا جھانسہ دے کر زبردستی سمیں دی جاتی ہیں ،اکثریت کو انگوٹھا لگواکر معذرت کرلی جاتی ہے کہ آپ کے نام سم نہیں ہوسکتی جو نام ہوچکی ہوتی ہے جسے غلط استعما ل کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عوام نے حکومت پاکستان،حکومت آزادکشمیراورپی ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام موبا ئل فون کمپنیوں کو پابند کریں کہ سم صرف فرنچائز سے تمام کوائف اور بائیو میٹرک کے بعد جاری کی جائے تاکہ سموں کے غلط استعما ل کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :