لیسکو میں کروڑوں روپے کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت

ملوث تین ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیے گئے

جمعرات 15 دسمبر 2016 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) لیسکو میں منظر عام پر آنے والے کروڑوں روپے کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت کے بعد سیکنڈل میں ملوث تین ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لیسکو اقبال ٹائون ڈویژن کے تین ملازمین نے وفات پاجانے والے ملازمین کے اکائونٹوں میں ان کی تنخواہوں کی مد میں5کروڑ روپے منتقل کیے تھے جس کی تفتیش محکمانہ سطح پر بھی کی گئی اس سلسلے میں جب تفتیشی افسر مرتضی باجوہ سے تحقیقات کی پیش رفت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوںنے لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ اس حوالے سے لیسکو ذرائع کا اکہنا ہے کہ لیسکو کی تحقیقاتی کمیٹی کرپشن کے حوالے سے چیک جاری کرنے والے افسر کو بچانے کی کوشش کررہی ہے