سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو دو برس بیت گئے

سانحہ کی یاد میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی،این جی اوزاور تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:58

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو دو برس بیت گئے
پشا ور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو دو برس بیت گئی16دسمبر 2016بروز جمعہ سانحہ اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بچوںکا دن منایا جائے گا اس سانحہ کی یاد میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی،این جی اوزاور تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں شہداء پشاور کیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جہانیاں سمیت دیگر شہروں میںمختلف تقریبات میں شہداء پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی جبکہ مختلف سیمینارزاور تقریبات میں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل پاک فوج اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔16دسمبرپاکستان کی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جب دہشت گردوں نے وارسک روڈ پشاور پر قائم آرمی پبلک سکول پر حملہ کرکے معصوم بچوں کا خون بہایااور درندگی و سفاکیت کی انتہا کر دی دہشت گردوں کے اس حملے میں اساتذہ و طلباء سمیت150افراد شہید ہوئے،پاک فوج نے تمام دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا تھالیکن شہید بچوں کے لواحقین کا غم آج بھی تازہ ہے۔

متعلقہ عنوان :