کراچی،چندے کی رقم سے ٹارگٹ کلنگ کیلئے ہتھیار خریدنے کا انکشاف

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) کراچی کے مبینہ ٹائون سے گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشتگرد شاہد عرف شاہدو نے سنسنی خیز انکشافات کیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار دہشتگرد شاہد عرف شاہدو نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چندے کی رقم سے ہتھیار خریدتے تھے، دو ہتھیار خود خریدے تھے جس سے ٹارگٹ کلنگ کی۔ گرفتار دہشتگرد کی مطابق چندے کی رقم سے خریدے گئے ہتھیاروں سے 10 رکنی گینگ نے متعدد شہریوں کو قتل کیا۔ دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک میں ساڑھے چار لاکھ روپے بھتہ جمع کیا کرتے تھے جبکہ بھتہ جمع کر کے گینگ کے سرغنہ وصی نامی دہشتگرد کو دیتے تھے۔ گینگ کے 3 ساتھی پولیس سے مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :