خیبر پختونخوا حکومت کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا

تبدیلی آنہیں رہی آگئی ہے، ہم آپکے سسٹم میں داخل ہو چکے ہیں،ہیکرز کا پیغام

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:33

خیبر پختونخوا حکومت کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) خیبر پختونخواہ حکومت کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

ہیکرز نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ’’تبدیلی آنہیں رہی آگئی ہے ‘‘۔ویب سائٹ کو ہیک کرنے والے ہیکرز نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے کا مذاق اڑاتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی آگئی ہے اور ہم آپکے سسٹم میں داخل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :