شالیمار ایکسپریس حادثے سے بچ گئی، پہیہ جام ہونے سے بوگی میں آگ بھڑک اٹھی

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:44

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ویل جام ہونے سے بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، 3 گھنٹے بعد مرمت کر کے ٹرین کو کراچی روانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 کا ویل جام ہونے کے بعد بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ اسٹیشن پر عملہ نہ ہونے اور مسافر خانوں کو تالے لگے ہونے کے باعث سخت سردی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تین گھنٹوں کی کوشش کے بعد بوگی کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو کراچی روانہ کیا گیا۔