اظہر علی کی قیادت سے مطمئن نہیں، سرفراز ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے مضبوط اُمیدوار ہیں: شہریار خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 دسمبر 2016 00:36

اظہر علی کی قیادت سے مطمئن نہیں، سرفراز ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالنے ..

لاہور (اردو پوائنٹ ،تازہ ترین اخبار، 14دسمبر2016) شہریار خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے قومی ایک روزہ ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بطور کپتان اظہر علی کی قیادت سے مطمئن نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

سرفراز ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے مضبوط اُمیدوار ہیں۔ مصباح کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد تینوں فارمیٹس کے کپتان ہوسکتے ہیں۔ جبکہ اظہر علی ایک روزہ ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :