Live Updates

الیکشن کمیشن، عمران خان ،جہانگیر ترین اور کیپٹنصفدر کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

بدھ 14 دسمبر 2016 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ،جہانگیر ترین اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج بروز جمعرات ہوگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طلال چوہدری کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائی جانے والی ریفرنس جسے سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا تھا کی مذید سماعت آج بروزہ جمعرات ہوگی اسی طرح پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف اثاثے چھپانے کے الزامات کے تحت دائر ریفرنسز کی سماعت بھی ہوگی ریفرنسز پر دونوں اطراف سے ووکلا الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے دلائل پیش کرے گا۔

۔ ۔۔اعجاز خان)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات